- رسالہ نمبر (معیاری)
- متعین نہیں
- قرطبہ نمبر
- 3114
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 336
اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q3114 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q3114 کو رسالہ 3114 نہ سمجھیں۔
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن بكر أنا بن جريج قال حدثني حسين بن عبد الله بن عبيد الله بن عباس وداود بن على : ان رجلا نادى بن عباس والناس حوله فقال سنة تبتغون بهذا النبيذ أو هو أهون عليكم من العسل واللبن فقال بن عباس جاء النبي صلى الله عليه وسلم عباسا فقال اسقونا فقال ان هذا النبيذ شراب قد مغث ومرث أفلا نسقيك لبنا وعسلا فقال أسقوني مما تسقون منه الناس قال فأتى النبي صلى الله عليه وسلم ومعه أصحابه من المهاجرين والأنصار بعساس فيها النبيذ فلما شرب النبي صلى الله عليه وسلم عجل قبل أن يروي فرفع رأسه فقال أحسنتم هكذا فاصنعوا قال بن عباس فرضا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذلك أعجب الي من أن تسيل شعابها علينا لبنا وعسلا
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس (رض) کے آس پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، ایک آدمی آکر انھیں پکارتے ہوئے کہنے لگا کہ اس نبیذ کے ذریعے آپ کس سنت کی پیروی کر رہے ہیں یا آپ کی نگاہوں میں یہ شہد اور دودھ سے بھی زیادہ ہلکی چیز ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) کے پاس آئے اور فرمایا پانی پلاؤ، حضرت عباس (رض) کہنے لگے کہ یہ نبیذ تو گدلی اور غبار آلود ہوگئی ہے، ہم آپ کو دودھ یا شہد نہ پلائیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں کو جو پلا رہے ہو، ہمیں بھی وہی پلا دو ، چنانچہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نبیذ کے دو برتن لے کر آئے، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مہاجرین و انصار دونوں تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب نوش فرما لیا تو سیراب ہونے سے پہلے ہی اسے ہٹا لیا اور اپنا سر اٹھا کر فرمایا تم نے خوب کیا، اسی طرح کیا کرو، حضرت ابن عباس (رض) یہ کہہ کر فرمانے لگے کہ میرے نزدیک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رضا مندی اس بات سے زیادہ اہم ہے کہ ان کے کونوں سے دودھ اور شہد بہنے لگے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔