مسند احمد 2944

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
2944
قرطبہ نمبر
2946
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 320

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا بن جريج قال أخبرني حسين بن عبد الله بن عبيد الله بن عباس وداود بن علي بن عبد الله بن عباس يزيد أحدهما على صاحبه : أن رجلا نادى بن عباس والناس حوله فقال أسنة تبتغون بهذا النبيذ أم هو أهون عليكم من اللبن والعسل فقال بن عباس جاء النبي صلى الله عليه وسلم عباسا فقال اسقونا فقال ان هذا النبيذ شراب قد مغث ومرث أفلا نسقيك لبنا أو عسلا قال اسقونا مما تسقون منه الناس فأتى النبي صلى الله عليه وسلم ومعه أصحابه من المهاجرين والأنصار بسقاءين فيهما النبيذ فلما شرب النبي صلى الله عليه وسلم عجل قبل ان يروي فرفع رأسه فقال أحسنتم هكذا فاصنعوا قال بن عباس فرضا رسول الله صلى الله عليه وسلم بذلك أحب الي من ان تسيل شعابها لبنا وعسلا

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عباس (رض) کے آس پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے، ایک آدمی آکر انھیں پکارتے ہوئے کہنے لگا کہ اس نبیذ کے ذریعے آپ کسی سنت کی پیروی کر رہے ہیں یا آپ کی نگاہوں میں یہ شہد اور دودھ سے بھی زیادہ ہلکی چیز ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) کے پاس آئے اور فرمایا پانی پلاؤ، حضرت عباس (رض) کہنے لگے کہ یہ نبیذ تو گدلی اور غبار آلود ہوگئی ہے، ہم آپ کو دودھ یا شہد نہ پلائیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں کو جو پلا رہے ہو، ہمیں بھی وہی پلا دو ، چنانچہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نبیذ کے دو برتن لے کر آئے، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مہاجرین و انصار دونوں تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب نوش فرما لیا تو سیراب ہونے سے پہلے ہی اسے ہٹا لیا اور اپنا سر اٹھا کر فرمایا تم نے خوب کیا، اسی طرح کیا کرو، حضرت ابن عباس (رض) یہ کہہ کر فرمانے لگے کہ میرے نزدیک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رضا مندی اس بات سے زیادہ اہم ہے کہ ان کے کونوں سے دودھ اور شہد بہنے لگے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

4 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)