- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3200
- قرطبہ نمبر
- 3200
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 343
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرحمن بن مهدي ثنا جرير بن حازم عن قيس بن سعد عن يزيد بن هرمز قال : كتب نجدة بن عامر إلى بن عباس يسأله عن أشياء فشهدت بن عباس حين قرأ كتابه وحين كتب جوابه فكتب إليه انك سألتني وذكر الحديث قال وسألت هل كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقتل من صبيان المشركين أحدا وان رسول الله لم يكن يقتل منهم أحدا وأنت فلا تقتل منهم أحدا الا أن تكون تعلم منهم ما علم الخضر من الغلام حين قتله
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
یزید بن ہرمز کہتے ہیں ایک مرتبہ نجدہ بن عامر نے حضرت ابن عباس (رض) سے خط لکھ کر چند سوالات پوچھے، جس وقت حضرت ابن عباس (رض) نے اس کا خط پڑھا اور اس کا جواب لکھ رہے تھے، میں وہاں موجود تھا۔۔۔ پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی اور آخر میں یہ کہا۔ آپ نے پوچھا ہے کہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مشرکین کے کسی بچے کو قتل کیا ہے ؟ تو یاد رکھئے ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان میں سے کسی کے بچے کو قتل نہیں کیا اور آپ بھی کسی کو قتل نہ کریں، ہاں ! ہاں ! اگر آپ کو بھی اسی طرح کسی بچے کے بارے پتہ چل جائے جیسے حضرت خضر (علیہ السلام) کو اس بچے کے بارے پتہ چل گیا تھا جسے انھوں نے مار دیا تھا تو بات جدا ہے) اور تمہارے لیے ممکن نہیں ہے)
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔