- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26233
- قرطبہ نمبر
- 26276
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 259
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يونس قال ثنا ليث عن يزيد يعنى بن الهاد عن عمرو عن المطلب : ان عبد الله بن عامر بعث إلى عائشة بنفقة وكسوة فقالت لرسوله يا بني انى لا أقبل من أحد شيئا فلما خرج قالت ردوه على فردوه فقالت انى ذكرت شيئا قاله لي رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يا عائشة من أعطاك عطاء بغير مسألة فاقبليه فإنما هو رزق عرضه الله لك
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
مطلب بن حطیب (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عامر (رح) نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی خدمت میں کچھ نفقہ اور کپڑے بھجوائے، انھوں نے قاصد سے فرمایا بیٹا ! میں کسی کی کوئی چیز قبول نہیں کرتی، جب وہ جانے لگا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے واپس بلا کر لاؤ۔ لوگ اسے بلا لائے، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے فرمایا کہ مجھے ایک بات یاد آگئی جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سے فرمائی تھی کہ اے عائشہ ! جو شخص تمہیں بن مانگے کوئی ہدیہ پیش کرے تو اسے قبول کرلیا کرو، کیونکہ وہ رزق ہے جو اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔