- رسالہ نمبر (معیاری)
- 24480
- قرطبہ نمبر
- 24524
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 77
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا منصور بن سلمة قال ثنا ليث عن يزيد بن الهاد عن عمرو عن المطلب بن حنطب ان عبد الله بن عامر بعث إلى عائشة بنفقة وكسوة فقالت للرسول اني يا بني لا أقبل من أحد شيئا فلما خرج قالت ردوه علي فردوه فقالت اني ذكرت شيئا قاله لي رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : يا عائشة من أعطاك عطاء بغير مسألة فاقبليه فإنما هو رزق عرضه الله لك
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
مطلب بن حنطب (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبداللہ بن عامر (رح) نے حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں کچھ نفقہ اور کپڑے بھجوائے، انھوں نے قاصد سے فرمایا بیٹا ! میں کسی کی کوئی چیز قبول نہیں کرتی، جب وہ جانے لگا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے واپس بلا کر لاؤ، لوگ اسے بلا لائے، حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ مجھے ایک بات یاد آگئی جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمائی تھی کہ اے عائشہ ! جو شخص تمہیں بن مانگے کوئی ہدیہ پیش کرے تو اسے قبول کرلیا کرو، کیونکہ وہ رزق ہے جو اللہ نے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔