- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15860
- قرطبہ نمبر
- 15898
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 470
مسند (صحابی کا باب): حديث معن بن يزيد السلمي رضي الله عنه(مسند المكيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا مصعب بن المقدام ومحمد بن سابق قالا ثنا إسرائيل عن أبي الجويرية أن معن بن يزيد حدثه قال : بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم أنا وأبي وجدي وخطب علي فأنكحني وخاصمت إليه فكان أبي يزيد خرج بدنانير يتصدق بها فوضعها عند رجل في المسجد فأخذتها فأتيته بها فقال والله ما إياك أردت بها فخاصمته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لك ما نويت يا يزيد ولك يا معن ما أخذت
اردو ترجمہ
حضرت معن بن یزید سلمی کی حدیثیں۔
حضرت معن بن یزید سے مروی ہے کہ میں نے میرے والد اور دادا نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیعت کی پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے پیغام نکاح پر خطبہ پڑھ کر میرا نکاح کردیا میرے والد یزید نے کچھ دینار صدقہ کی نیت سے نکالے اور مسجد میں ایک آدمی کے ہاتھ پر رکھ دیئے وہ آدمی میں ہی تھا میں نے وہ دینار لیے اور ان کے پاس آیا تو وہ کہنے لگا کہ کہ میں نے تمہیں یہ دینار نہیں دینا چاہے تھے میں یہ مقدمہ لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یزید تمہیں اپنی نیت کا ثواب مل گیا اور معن جو تمہارے ہاتھ لگ گیا وہ تمہارا ہوگیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔