- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1055
- قرطبہ نمبر
- 1055
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 127
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني سريج بن يونس ثنا مروان الفزاري أخبرنا عبد الملك بن سلع عن عبد خير قال سمعته يقول قام على رضي الله عنه على المنبر فذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : قبض رسول الله صلى الله عليه وسلم واستخلف أبو بكر رضي الله عنه فعمل بعمله وسار بسيرته حتى قبضه الله عز وجل على ذلك ثم أستخلف عمر رضي الله عنه على ذلك فعمل بعملهما وسار بسيرتهما حتى قبضه الله عز وجل على ذلك
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت علی (رض) منبر پر کھڑے ہوئے، انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتقال ہوا تو حضرت صدیق اکبر (رض) کو خلیفہ مقرر کردیا گیا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے اور ان کی سیرت پر چلتے ہوئے کام کرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں بھی اپنے پاس بلا لیا، پھر حضرت عمر فاروق (رض) خلیفہ مقرر ہوئے اور وہ ان دونوں حضرات کے طریقے اور سیرت پر چلتے ہوئے کام کرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں بھی اپنے پاس بلا لیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔