- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1056
- قرطبہ نمبر
- 1056
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 128
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن على بن ربيعة قال : كنت ردف علي رضي الله عنه فلما وضع رجله في الركاب قال بسم الله فلما استوى قال الحمد لله سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون وقال أبو سعيد مولى بنى هاشم ثم حمد الله ثلاثا والله أكبر ثلاثا ثم قال سبحان الله ثلاثا ثم قال لا إله الا أنت ثم رجع إلى حديث وكيع سبحانك انى ظلمت نفسي فاغفر لي انه لا يغفر الذنوب الا أنت ثم ضحك قلت ما يضحكك قال كنت ردفا لرسول الله صلى الله عليه وسلم ففعل كالذي رأيتني فعلت ثم ضحك قلت يا رسول الله ما يضحكك قال قال الله تبارك وتعالى عجب لعبدي يعلم انه لا يغفر الذنوب غيري
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
علی بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت علی (رض) کا ردیف تھا، جب انھوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو بسم اللہ کہا، جب اس پر بیٹھ گئے تو یہ دعاء پڑھی کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، پاک ہے وہ ذات جس نے اس جانور کو ہمارا تابع فرمان بنادیا، ہم تو اسے اپنے تابع نہیں کرسکتے تھے اور بیشک ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں، پھر تین مرتبہ الحمدللہ اور تین مرتبہ اللہ اکبر کہہ کر فرمایا اے اللہ ! آپ پاک ہیں، آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں میں نے اپنی جان پر ظلم کیا پس مجھے معاف فرما دیجئے، پھر مسکرا دئیے۔ میں نے پوچھا کہ امیرالمومنین ! اس موقع پر مسکرانے کی کیا وجہ ہے ؟ فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا تھا جیسے میں نے کیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی مسکرائے تھے اور میں نے بھی ان سے اس کی وجہ پوچھی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ جب بندہ یہ کہتا ہے کہ پروردگار ! مجھے معاف فرمادے تو پروردگار کو خوشی ہوتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ میرا بندہ جانتا ہے کہ میرے علاوہ اس کے گناہ کوئی معاف نہیں کرسکتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔