مسند احمد 1054

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
1054
قرطبہ نمبر
1054
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 127

مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)

حدثنا عبد الله حدثنا أبو صالح الحكم بن موسى ثنا شهاب بن خراش ثنا الحجاج بن دينار عن حصين بن عبد الرحمن عن أبي جحيفة قال : كنت أرى ان عليا رضي الله عنه أفضل الناس بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر الحديث قلت لا والله يا أمير المؤمنين انى لم أكن أرى ان أحدا من المسلمين بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم أفضل منك قال أفلا أحدثك بأفضل الناس كان بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم قال قلت بلى فقال أبو بكر رضي الله عنه فقال أفلا أخبرك بخير الناس كان بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبي بكر قلت بلى قال عمر رضي الله عنه

اردو ترجمہ

حضرت علی (رض) کی مرویات

ابو جحیفہ سے مروی ہے کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد حضرت علی (رض) کو تمام لوگوں میں سب سے افضل سمجھتا تھا، میں نے کہا نہیں واللہ اے امیرالمومنین ! میں نہیں سمجھتا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد مسلمانوں میں آپ سے افضل بھی کوئی ہوگا، انھوں نے فرمایا کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ اس امت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعدسب سے افضل شخص کون ہے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں، انھوں نے فرمایا وہ حضرت صدیق اکبر (رض) ہیں اور میں تمہیں بتاؤں کہ حضرت صدیق اکبر (رض) کے بعد اس امت میں سب سے بہترین شخص کون ہے ؟ وہ حضرت عمر فاروق (رض) ہیں۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده قوي

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثنا
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔