- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 371
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: The Death Of Sayyidina Rasoolullah
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: آخِرُ نَظْرَةٍ نَظَرْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، كَشْفُ السِّتَارَةِ يَوْمَ الاثْنَيْنِ، فَنَظَرْتُ إِلَى وَجْهِهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ، وَالنَّاسُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، فَكَادَ النَّاسُ أَنْ يَضْطَربُوا، فَأَشَارَ إِلَى النَّاسِ أَنِ اثْبُتُوا، وَأَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّهُمْ وَأَلْقَى السِّجْفَ، وَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے جس وقت حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا آخری دیدار نصیب ہوا وہ وقت تھا جب کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مرض الوفات میں دو شنبہ کے روز صبح کی نماز کے وقت دولت کدہ کا پردہ اٹھایا کہ امتیوں کی نماز کا آخری معائنہ فرمالیں۔ لوگ اس وقت صدیق اکبر (رض) کی اقتداء میں صبح کی نماز ادا کر رہے تھے (صحابہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ کر فرطِ خوشی میں پیچھے ہٹنے لگے اس خیال سے کہ شاید آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لاتے ہوں اس لیے کہ اس سے پہلے بھی بیماری کے ایام میں حضرت ابوبکر (رض) نماز پڑھاتے رہے اور جس وقت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو افاقہ ہوتا تھا تشریف لا کر جماعت میں شرکت فرماتے تھے) حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ کھڑے رہو اور اسی دن وصال ہوگیا۔
Anas Radiyallahu 'Anhu narrates: "The last glimpse I had of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was at the time of his last illness on a Monday morning when he lifted the curtain of his house (to take a look at his ummah performing the salaah). At that time his mubaarak face was shining and clear as if it was a page of the Mus-haf (Qur-aan). At that time the people were performing the (fajr) salaah behind Abubakr Radiyallahu 'Anhu. The people began moving back (in happiness after seeing him, thinking that he would come to join them. Before this too on an occasion when Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam became ill, Abubakr Radiyallahu 'Anhu led the salaah. When he was recovering he would come and join the congregational prayer). Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam made a sign to the people to remain in their places. Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam passed away on that day".
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔