- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 370
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: The Noble Age Of Sayyidina Rasoolullah
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلا بِالْقَصِيرِ، وَلا بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ، وَلا بِالآدَمِ، وَلا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلا بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، نَحْوَهُ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ زیادہ لمبے قد کے تھے نہ پستہ قد نیز رنگ کے لحاظ سے بالکل سفید تھے نہ بالکل گندمی رنگ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال مبارک نہ بالکل پیچیدہ تھے نہ بالکل سیدھے (بلکہ ہلکی ہلکی سی پیچیدگی اور گھونگریالہ پن لیے ہوئے) چالیس سال کی عمر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبوت ملی اس کے بعد دس سال حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ مکرمہ میں قیام فرمایا اور دس سال مدینہ منورہ میں ساٹھ سال کی عمر میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا۔ اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک اور داڑھی شریف میں تقریبا بیس بال بھی سفید نہیں ہوں گے۔
Anas Radiyallahu 'Anhu reports: ''Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was not of a tall height nor was he short. (According to colour) he was not very white, nor very wheat coloured (dark). His mubaarak hair was not very curly nor very straight (but was slightly curled). He was blessed with prophethood at the age of forty, after that he lived for ten years in Makkah Mukarramah, and ten years in Madinah Munawwarah. At the age of sixty years Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam passed away. At that time he did not have more than twenty white hair in his mubaarak head and beard''.
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔