- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 1
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: The Noble Features Of Rasoolullah
حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ، وَلاَ بِالْقَصِيرِ، وَلاَ بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ، وَلاَ بِالآدَمِ، وَلاَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ، وَلاَ بِالسَّبْطِ، بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ، وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً، وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حلیہ کا بیان
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ بہت لمبے قد کے تھے نہ پستہ قد (جس کو ٹھگنا کہتے ہیں) بلکہ آپ کا قد مبارک درمیانہ تھا اور نیز رنگ کے اعتبار سے نہ بالکل سفید تھے چونہ کی طرح، نہ بالکل گندم گوں کہ سانولا بن جائے (بلکہ چودھویں رات کے چاند سے زیادہ روشن پرنور اور کچھ ملاحت لیے ہوئے تھے) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال نہ بالکل سیدھے تھے نہ بالکل پیچدار (بلکہ ہلکی سی پیچیدگی اور گھونگریالہ پن تھا) چالیس برس کی عمر ہوجانے پر حق تعالیٰ جل شانہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبی بنایا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ مکرمہ میں دس سال قیام فرمایا اور دس سال مدینہ منورہ میں رہے اور ساٹھ سے کچھ اوپر تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وفات دے دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔
Anas (Radiallahu Anhu) reports: "Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) was neither tall nor was he short (like a dwarf--He was of medium stature). In complexion, he was he was neither very white like lime, nor very dark, nor brown which results in darkness (he was illuminant, more luminous than even the full-moon on the 14th night). The hair of Rasullullah (Sallallahu alaihe wasallam) was neither very straight nor very curly (but slightly wavy). When he attained the age of forty, Allah the Almighty granted him nubuwwah (prophethood).He lived for ten years in Makkah (commentary) and in Madina for ten years. At that time there were not more than twenty white hair on his mubarak (blessed) head and beard." (This will be described in detail in the chapter on white hair of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam).
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔