مسند احمد Q2317

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
متعین نہیں
قرطبہ نمبر
2317
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 256

اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q2317 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q2317 کو رسالہ 2317 نہ سمجھیں۔

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

وان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث إلى مؤتة فاستعمل زيدا فإن قتل زيد فجعفر فإن قتل جعفر فابن رواحة فتخلف بن رواحة فجمع مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فرآه فقال : ما خلفك قال أجمع معك قال لغدوة أو روحة خير من الدنيا وما فيها

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

اور ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موتہ کی طرف ایک سریہ بھیجا اور حضرت زید بن حارثہ (رض) کو اس کا امیر مقرر کیا، ان کے شہید ہوجانے کی صورت میں حضرت جعفر (رض) کو اور ان کے شہید ہوجانے کی صورت میں حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) کو مقرر فرمایا حضرت ابن رواحہ پیچھے رہ گئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز میں شریک ہوئے، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دیکھا تو فرمایا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ صبح روانہ ہونے سے کس چیز نے روکا ؟ عرض کیا کہ میں نے سوچا آپ کے ساتھ جمعہ پڑھ کر ان سے جاملوں گا، اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کے راستہ میں ایک صبح یا شام کا نکلنا دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده ضعيف

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

2 ہم الفاظ · 0 جزوی · 3 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)