مسند احمد 9880

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
9880
قرطبہ نمبر
9881
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 456

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر قال ثنا شعبة عن سلمة بن كهيل عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال : كان لرجل على رسول الله صلى الله عليه وسلم حق فأغلظ له فهم به أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لهم النبي صلى الله عليه وسلم فان لصاحب الحق مقالا وقال لهم اشتروا له سنا فأعطوه فقالوا إنا لا نجد إلا سنا أفضل من سنه فقال اشتروا له فأعطوه فقال ان من خيركم أو خيركم أحسنكم قضاء

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے اونٹ کا تقاضا کرنے کے لیے آیا اور اس میں سختی کی، صحابہ کرام (رض) نے اسے مارنے کا ارادہ کیا لیکن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے چھوڑ دو کیونکہ حقدار بات کرسکتا ہے۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) سے فرمایا اس کے اونٹ جتنی عمر کا ایک اونٹ خرید کرلے آؤ، صحابہ کرام (رض) نے تلاش کیا لیکن مطلوبہ عمر کا اونٹ نہ مل سکا ہر اونٹ اس سے بڑی عمر کا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر اسے بڑی عمر کا ہی اونٹ خرید کر دے دو ، تم میں سب سے بہترین وہ ہے جو اداء قرض میں سب سے بہترین ہو۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)

  • صحیح مسلم4110