- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9800
- قرطبہ نمبر
- 9799
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 449
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد قال أنا محمد بن عمرو عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لكل أهل عمل باب من أبواب الجنة يدعون بذلك العمل ولأهل الصيام باب يدعون منه يقال له الريان فقال أبو بكر يا رسول الله هل أحد يدعى من تلك الأبواب كلها قال نعم وأنا أرجو ان تكون منهم يا أبا بكر
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر عمل والوں کے لیے جنت کا ایک دروازہ مقرر ہے جہاں سے انھیں پکارا جائے چنانچہ روزہ داروں کے لیے بھی ایک دروزاہ ہوگا جس کا نام ریان ہے۔ حضرت صدیق اکبر (رض) نے عرض کیا یا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کسی آدمی کو سارے دروازوں سے بھی بلایا جائے گا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔