- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9608
- قرطبہ نمبر
- 9606
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 434
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن بن أبي ذئب ويزيد بن هارون قال أنا بن أبي ذئب المعني قال ثنا سعيد بن سمعان قال أتانا أبو هريرة في مسجد بني زريق قال : ثلاث كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعمل بهن قد تركهن الناس كان يرفع يديه مدا إذا دخل في الصلاة ويكبر كلما ركع ورفع والسكوت قبل القراءة يسأل الله من فضله قال يزيد يدعو ويسأل الله من فضله
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
سعید بن سمعان (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ (رض) مسجد بنی زریق میں ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمل فرماتے تھے لیکن اب لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز شروع کرتے وقت دونوں ہاتھوں کو پھیلا کر رفع یدین کرتے تھے ہر جھکنے اور اٹھنے کے موقع پر تکبیر کہتے تھے اور قرأت سے کچھ پہلے سکوت فرماتے اور اس میں اللہ سے اس کا فضل مانگتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔