- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9095
- قرطبہ نمبر
- 9084
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 392
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسين ثنا جرير عن محمد عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لقي آدم موسى فقال أنت آدم الذي خلقك الله بيده وأسكنك جنته واسجد لك ملائكته ثم صنعت ما صنعت فقال آدم لموسى أنت الذي كلمك الله وأنزل عليك التوراة قال نعم قال فهل تجده مكتوبا علي قبل ان أخلق قال نعم قال فحج آدم موسى عليهما السلام
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک مرتبہ عالم ارواح میں حضرت آدم و موسیٰ (علیہم السلام) کی باہم ملاقات ہوگئی حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے کہ آپ وہی آدم ہیں کہ اللہ نے آپ کو اپنے دست قدرت سے پیدا کیا اپنی جنت میں آپ کو ٹھہرایا اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا پھر آپ نے یہ کام کردیا ؟ حضرت آدم (علیہ السلام) نے فرمایا کیا تم وہی ہو جس سے اللہ نے کلام کیا اور اس پر توراۃ نازل فرمائی ؟ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا جی ہاں حضرت آدم (علیہ السلام) نے فرمایا کیا میری پیدائش سے قبل یہ حکم لکھا ہوا تم نے توراۃ میں پایا ہے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں ! اس طرح حضرت آدم (علیہ الصلوۃ والسلام) حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر غالب آگئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔