- رسالہ نمبر (معیاری)
- 837
- قرطبہ نمبر
- 837
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 106
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله ثنا منصور بن أبي مزاحم ثنا خالد الزيات حدثني عون بن أبي جحيفة قال : كان أبي من شرط علي رضي الله عنه وكان تحت المنبر فحدثني أبي انه صعد المنبر يعنى عليا رضي الله عنه فحمد الله تعالى وأثنى عليه وصلى على النبي صلى الله عليه وسلم وقال خير هذه الأمة بعد نبيها أبو بكر والثاني عمر رضي الله عنه وقال يجعل الله تعالى الخير حيث أحب
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
عون بن ابی جحیفہ (رح) کہتے ہیں کہ میرے والد حضرت علی (رض) کے حفاظتی گارڈز میں سے تھے، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت علی (رض) منبر پر رونق افروز ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود وسلام پڑھنے کے بعد فرمایا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد اس امت میں سب سے بہترین شخص حضرت صدیق اکبر (رض) ہیں، دوسرے نمبر پر حضرت عمر فاروق (رض) ہیں اور اللہ جہاں چاہتا ہے خیر رکھ دیتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده قوي
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔