- رسالہ نمبر (معیاری)
- 834
- قرطبہ نمبر
- 834
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 106
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبو صالح هدية بن عبد الوهاب بمكة ثنا محمد بن عبيد الطنافسي ثنا يحيى بن أيوب البجلي عن الشعبي عن وهب السوائي قال خطبنا على رضي الله عنه فقال : من خير هذه الأمة بعد نبيها فقلت أنت يا أمير المؤمنين قال لا خير هذه الأمة بعد نبيها أبو بكر ثم عمر رضي الله عنه وما نبعد ان السكينة تنطق على لسان عمر رضي الله عنه
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
وہب سودائی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) نے دوران خطبہ یہ فرمایا اس امت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد سب سے بہترین شخص کون ہے ؟ میں نے کہا امیرالمومنین ! آپ ہی ہیں، انھوں نے فرمایا نہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد اس امت میں سب سے بہترین شخص حضرت صدیق اکبر (رض) ہیں اور حضرت صدیق اکبر (رض) کے بعد سب سے بہترین شخص حضرت عمر فاروق (رض) ہیں اور اس میں کوئی تعجب نہیں کہ حضرت عمر (رض) کی زبان پر سکینہ بولتا تھا
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده قوي
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔