- رسالہ نمبر (معیاری)
- 833
- قرطبہ نمبر
- 833
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 105
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله ثنا صالح بن عبد الله الترمذي ثنا حماد عن عاصم ح وحدثنا عبيد الله القواريري ثنا حماد قال القواريري في حديثه ثنا عاصم بن أبي النجود عن زر يعنى بن حبيش عن أبي جحيفة قال سمعت عليا رضي الله عنه يقول : الا أخبركم بخير هذه الأمة بعد نبيها أبو بكر ثم قال ألا أخبركم بخير هذه الأمة بعد أبي بكر عمر رضي الله عنه
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
ابو جحیفہ جنہیں حضرت علی وہب الخیر کہا کرتے تھے سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت علی (رض) کو دوران خطبہ یہ کہتے ہوئے سنا کہ کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ اس امت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد سب سے بہترین شخص کون ہے ؟ ابوجحیفہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کیوں نہیں اور میں یہ سمجھتا تھا کہ خود ان سے افضل کوئی نہیں ہے، وہ حضرت صدیق اکبر (رض) ہیں اور میں تمہیں بتاؤں کہ حضرت صدیق اکبر (رض) کے بعد اس امت میں سب سے بہترین شخص کون ہے ؟ وہ حضرت عمر فاروق (رض) ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔