- رسالہ نمبر (معیاری)
- 814
- قرطبہ نمبر
- 814
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 103
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان حماد بن سلمة أخبرنا على بن زيد عن عبد الله بن الحرث بن نوفل : أن عثمان بن عفان رضي الله عنه نزل قديدا فأتى بالحجل في الجفان شائلة بأرجلها فأرسل إلى علي رضي الله عنه وهو يضفز بعيرا له فجاء والخبط يتحات من يديه فأمسك على وأمسك الناس فقال على من ههنا من أشجع هل تعلمون أن النبي صلى الله عليه وسلم جاءه أعرابي ببيضات نعام وتتمير وحش فقال أطعمهن أهلك فإنا حرم قالوا بلى فتورك عثمان عن سريره ونزل فقال خبثت علينا
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
عبداللہ بن الحارث کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی (رض) مکہ مکرمہ تشریف لائے تو قدید نامی جگہ میں پڑاؤ کیا، ان کی خدمت میں بڑی ہانڈیوں کے اندر گھوڑے کا گوشت لایا گیا۔ حضرت عثمان غنی (رض) نے حضرت علی (رض) کو بلایا، حضرت علی (رض) اپنے ہاتھوں سے گرد و غبارجھاڑتے ہوئے آئے لیکن انھوں نے وہ کھانا نہیں کھایا، لوگوں نے بھی اپنے ہاتھ روک لئے، پھر حضرت علی (رض) نے فرمایا قبیلہ اشجع کا کوئی آدمی یہاں موجود ہے ؟ کیا تم جانتے ہو کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک دیہاتی آدمی نے شتر مرغ کے کچھ انڈے اور ایک وحشی جانور کا خشک کیا ہوا گوشت پیش کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ اپنے گھر والوں کو کھلا دو کیونکہ ہم محرم ہیں ؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں۔ یہ دیکھ کر حضرت عثمان غنی (رض) دستر خوان سے اٹھ کر اپنے خیمے میں چلے گئے اور کہنے لگے کہ اب اس میں ہمارے لیے بھی ناپسندیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَزَلَ قُدَيْدًا فَأُتِيَ بِالْحَجَلِ فِي الْجِفَانِ شَائِلَةً بِأَرْجُلِهَا فَأَرْسَلَ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ يَضْفِزُ بَعِيرًا لَهُ فَجَاءَ وَالْخَبَطُ يَتَحَاتُّ مِنْ يَدَيْهِ فَأَمْسَكَ عَلِيٌّ وَأَمْسَكَ النَّاسُ فَقَالَ عَلِيٌّ مَنْ هَا هُنَا مِنْ أَشْجَعَ هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ بِبَيْضَاتِ نَعَامٍ وَتَتْمِيرِ وَحْشٍ فَقَالَ أَطْعِمْهُنَّ أَهْلَكَ فَإِنَّا حُرُمٌ قَالُوا بَلَى فَتَوَرَّكَ عُثْمَانُ عَنْ سَرِيرِهِ وَنَزَلَ فَقَالَ خَبَّثْتَ عَلَيْنَا
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔