- رسالہ نمبر (معیاری)
- 795
- قرطبہ نمبر
- 795
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 101
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا حماد عن عطاء بن السائب عن زاذان : ان علي بن أبي طالب رضي الله عنه شرب قائما فنظر إليه الناس كأنهم أنكروه فقال ما تنظرون أن أشرب قائما فقد رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يشرب قائما وان اشرب قاعدا فقد رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يشرب قاعدا
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
زاذان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) نے کھڑے ہو کر پانی پیا، لوگ ان کی طرف تعجب سے دیکھنے لگے، انھوں نے فرمایا مجھے کیوں گھور گھور کر دیکھ رہے ہو ؟ اگر میں نے کھڑے ہو کر پانی پیا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ کر کیا ہے اور اگر بیٹھ کر پیا ہے تو انھیں اس طرح بھی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔