مسند احمد 7109

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
7109
قرطبہ نمبر
7109
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 226

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي رمثة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشام بن عبد الملك وعفان قالا حدثنا عبيد الله بن إياد ثنا إياد عن أبي رمثة قال : انطلقت مع أبي نحو رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رأيته قال لي أبي هل تدري من هذا قلت لا فقال لي أبي هذا رسول الله صلى الله عليه وسلم فاقشعررت حين قال ذاك وكنت أظن رسول الله صلى الله عليه وسلم شيئا لا يشبه الناس فإذا بشر له وفرة قال عفان في حديثه ذو وفرة وبها ردع من حناء عليه ثوبان أخضران فسلم عليه أبي ثم جلسنا فتحدثنا ساعة ثم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لأبي ابنك هذا قال إي ورب الكعبة قال حقا قال أشهد به فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم ضاحكا من ثبت شبهي بأبي ومن حلف أبي على ثم قال أما انه لا يجني عليك ولا تجني عليه قال وقرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم { ولا تزر وازرة وزر أخرى } قال ثم نظر إلى مثل السلعة بين كتفيه فقال يا رسول الله اني لأطب الرجال ألا أعالجها لك قال لا طبيبها الذي خلقها

اردو ترجمہ

حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

حضرت ابورمثہ (رض) سے مروی ہے کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میری نظر جب ان پر پڑی تو والد صاحب نے پوچھا کیا تم جانتے ہو کہ یہ کون ہیں ؟ میں نے کہا نہیں والد صاحب نے بتایا کہ یہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں یہ سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی ایسی چیز سمجھتا تھا جو انسانوں کے مشابہہ نہ ہو لیکن وہ تو کامل انسان تھے ان کے لمبے لمبے بال تھے اور ان کے سر مبارک پر مہندی کا اثر تھا انھوں نے دو سبز کپڑے زیب تن فرما رکھے میرے والد صاحب نے انھیں سلام کیا اور بیٹھ کر باتیں کرنے لگے۔ تھوڑی دیر گذرنے کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے والد صاحب سے پوچھا کیا یہ آپ کا بیٹا ہے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں رب کعبہ کی قسم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا واقعی ؟ انھوں نے کہا کہ میں اس کی گواہی دیتاہوں اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیئے کیونکہ میری شکل صورت اپنے والد سے سے ملتی جلتی تھی پھر میرے والد صاحب نے اس پر قسم بھی کھالی تھی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یاد رکھو تمہارے کسی جرم کا یہ ذمہ دار نہیں اور اس کے کسی جرم کے تم ذمہ دار نہیں ہو اور یہ آیت تلاوت فرمائی کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ " پھر میرے والد صاحب نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں شانوں کے درمیان کچھ ابھرا ہوا حصہ دیکھا تو عرض کیا یا رسول اللہ میں لوگوں میں ایک بڑا طبیب سمجھا جاتا ہوں کیا میں آپ کا علاج کر کے (اسے ختم نہ) کردوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا معالج وہی ہے جس نے اسے بنایا ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط مسلم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. حدثنا
  6. ثنا
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 3 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)