مسند احمد 5478

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
5478
قرطبہ نمبر
5478
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 77

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله ثنا أبي ثنا يزيد أنا يحيى عن نافع انه أخبره قال : أقبلنا مع بن عمر من مكة ونحن نسير معه ومعه حفص بن عاصم بن عمر ومساحق بن عمرو بن خداش فغابت لنا الشمس فقال أحدهما الصلاة فلم يكلمه ثم قال له الآخر الصلاة فلم يكلمه فقال نافع فقلت له الصلاة فقال انى رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا عجل به السير جمع ما بين هاتين الصلاتين فأنا أريد أن أجمع بينهما قال فسرنا أميالا ثم نزل فصلى قال يحيى فحدثني نافع هذا الحديث مرة أخرى فقال سرنا إلى قريب من ربع الليل ثم نزل فصلى

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

نافع (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) کے ساتھ ہم لوگ مکہ مکرمہ سے آرہے تھے ان کے ساتھ حفص بن عاصم اور مساحق بن عمرو بھی تھے ہم لوگ چلتے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا ان میں سے ایک نے کہا " نماز " حضرت ابن عمر (رض) نے اس سے کوئی بات نہیں کی (پھر دوسرے نے یاددہانی کرائی لیکن انھوں نے اسے بھی کوئی جواب نہ دیا پھر میں نے ان سے کہا " نماز " تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے کہ جب انھیں سفر کی جلدی ہوتی تھی تو وہ ان دونوں نمازوں کو جمع کرلیتے تھے میرا ارادہ ہے کہ میں بھی انھیں جمع کرلوں گا چنانچہ ہم نے کئی میل کا سفر طے کرلیا پھر اتر کر انھوں نے نماز پڑھی ایک دوسرے موقع پر نافع نے ربع میل کا ذکر کیا تھا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. ثنا
  4. ثنا
  5. أنا
  6. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔