- رسالہ نمبر (معیاری)
- 4835
- قرطبہ نمبر
- 4835
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 29
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا معاذ ثنا بن عون عن نافع عن بن عمر قال : نادى رجل النبي صلى الله عليه وسلم ماذا يلبس المحرم من الثياب فقال لا تلبسوا القميص ولا العمامة ولا البرانس ولا السراويلات ولا الخفاف إلا ان لا تكون نعال فإن لم تكن نعال فخفين دون الكعبين ولا ثوبا مسه ورس قال بن عون إما قال مصبوغ وإما قال مسه ورس وزعفران قال بن عون وفي كتاب نافع مسه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ ! محرم کون سالباس پہن سکتا ہے ؟ یا یہ پوچھا کہ محرم کون سا لباس ترک کر دے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قمیض شلوار عمامہ اور موزے نہیں پہن سکتا الاّ یہ کہ اسے جوتے نہ ملیں جس شخص کو جوتے نہ ملیں اسے چاہیے کہ وہ موزوں کو ٹخنوں سے نیچے کاٹ کر پہن لے اسی طرح ٹوپی یا ایسا کپڑا جس پر ورس نام گھاس یا زعفران لگی ہوئی ہو وہ بھی محرم نہیں پہن سکتا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔