- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3995
- قرطبہ نمبر
- 3995
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 421
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد ثنا حماد ثنا عاصم عن أبي وائل عن بن مسعود : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم خطب النساء فقال لهن ما منكن امرأة يموت لها ثلاثة ألا ادخلها الله عز وجل الجنة فقالت أجلهن امرأة يا رسول الله وصاحبة الإثنين في الجنة قال وصاحبة الإثنين في الجنة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خواتین میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہوئے ہیں، اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا، ان میں سب سے بڑی عورت بولی یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا دو بچے بھیجنے والی بھی جنت میں جائے گی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دو والی بھی جنت میں جائے گی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔