- رسالہ نمبر (معیاری)
- 3717
- قرطبہ نمبر
- 3717
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 392
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد اله بن مسعود رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن أبي عدي عن سليمان عن أبي عثمان عن بن مسعود أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : لا يمنعن أحدكم أذان بلال من سحوره فإنه إنما ينادي أو قال يؤذن ليرجع قائمكم وينبه نائمكم ليس أن يقول هكذا ولكن حتى يقول هكذا وضم بن أبي عدي أبو عمرو أصابعه وصوبها وفتح ما بين إصبعيه السبابتين يعني الفجر
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی مرویات
حضرت ابن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلال کی اذان تمہیں سحری کھانے سے روک نہ دے کیونکہ وہ اس لیے جلدی اذان دے دیتے ہیں کہ قیام اللیل کرنے والے واپس آجائیں اور سونے والے بیدار ہوجائیں ( اور سحری کھا لیں) صبح صادق اس طرح نہیں ہوتی، راوی نے اپنا ہاتھ ملا کر بلند کیا، بلکہ اس طرح ہوتی ہے، راوی نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیوں کو جدا کر کے دکھایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔