مسند احمد 27114

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
27114
قرطبہ نمبر
27158
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 6، صفحہ 376

مسند (صحابی کا باب): حديث أم سليم رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا بن نمير قال ثنا محمد يعنى بن عمرو قال ثنا أبو سلمة عن أم سليم قالت : دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم في بيت أم سلمة فقالت يا رسول الله أرأيتك المرأة ترى في منامها ما يرى الرجل قالت أم سلمة فضحت النساء قالت ان الله عز وجل لا يستحيي من الحق قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رأى ذلك منكن فلتغتسل

اردو ترجمہ

حضرت ام سلیم کی حدیثیں

حضرت ام سلیم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ اگر عورت بھی اسی طرح خواب دیکھے جیسے مرد دیکھتا ہے تو کیا حکم ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو عورت ایسا خواب دیکھے اور اسے انزال ہوجائے تو اسے غسل کرنا چاہیے، ام المومنین حضرت ام سلمہ ہنسنے لگیں تو ام سلیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حق بات سے نہیں شرماتا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے جو عورت ایسا خواب دیکھے اسے غسل کرنا چاہیے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح وهذا إسناد فيه أبو سلمة

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔