- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26916
- قرطبہ نمبر
- 26961
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 344
مسند (صحابی کا باب): حديث أسماء بنت أبي بكر الصديق رضي الله عنهما(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا عبد الله بن إدريس قال ثنا بن إسحاق عن يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير عن أبيه ان أسماء بنت أبى بكر قالت : خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم حجاجا حتى إذا كنا بالعرج نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم فجلست عائشة إلى جنب رسول الله صلى الله عليه وسلم وجلست إلى جنب أبى وكانت زمالة رسول الله صلى الله عليه وسلم وزمالة أبى بكر واحدة مع غلام أبى بكر فجلس أبو بكر ينتظره ان يطلع عليه فطلع وليس معه بعيره فقال أين بعيرك قال قد أضللته البارحة فقال أبو بكر بعير واحد تضله فطفق يضربه ورسول الله صلى الله عليه وسلم يتبسم ويقول انظروا إلى هذا المحرم وما يصنع
اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق کی مرویات
حضرت اسماء بنت ابی بکر سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کے ارادے سے روانہ ہوئے مقام عروج پر پہنچ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ ڈال دیا، حضرت عائشہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں آ کر بیٹھ گئیں اور میں اپنی والد کے پہلو میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر کی سواری ایک ہی تھی اور وہ حضرت صدیق اکبر کے غلام کے پاس تھی حضرت ابوبکر اپنے غلام کے آنے کا انتظار کر رہے تھے، لیکن جب وہ آیا تو اس کے ساتھ اونٹ نہیں تھا، حضرت ابوبکر نے اس سے پوچھا کہ تمہارا اونٹ کہاں گیا ؟ اس نے کہا کہ وہ مجھ سے رات کو گم ہوگیا ہے، حضرت صدیق اکبرنے فرمایا ایک اونٹ تھا اور وہ بھی تم نے گم کردیا ؟ اور اسے مارنے لگے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دیکھ کر مسکراتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے کہ اس محرم کو دیکھو یہ کیا کررہا ہے ؟۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف ابن إسحاق مدلس وقد عنعن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔