- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26300
- قرطبہ نمبر
- 26343
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 266
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبيدة بن حميد عن منصور بن المعتمر عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت : خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا نرى إلا إنه الحج قالت فلما قدمنا طافوا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليحل من لم يكن معه هدى قالت وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم معه هدى قالت وكنت حائضا فلم أستطع أن أطوف فلما كانت ليلة الحصبة قلت يا رسول الله يرجع نساؤك بحجة وعمرة وأنا أرجع بحجة فقال لي انطلقي مع أخيك عبد الرحمن إلى التنعيم ثم ميعاد ما بيني وبينك كذا وكذا قالت فلقيته بليل وهو مهبط أو مصعد قالت وقالت بنت حيي ما أراني إلا حابستكم فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم عقرى حلقي ما أراني إلا حابستكم أليس قد طفت يوم النحر قالت بلى فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم فانفري
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ روانہ ہوئے، ہماری نیت صرف حج کرنا تھی، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف کیا لیکن احرام نہیں کھولا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہدی کا جانور تھا، آپ کی ازواج مطہرات اور صحابہ (رض) نے بھی طواف و سعی کی اور ان تمام لوگوں نے احرام کھول لیا جن کے ساتھ ہدی کا جانور نہیں تھا، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) ایام سے تھیں، ہم لوگ اپنے مناسک حج ادا کر کے جب کوچ کرنے کے لیے مقام حصبہ پر پہنچے تو میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ کے صحابہ حج اور عمرہ کے ساتھ اور میں صرف حج کے ساتھ واپس جاؤں گی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے تھے تو کیا تم نے ان دونوں میں طواف نہیں کیا تھا ؟ میں نے عرض کیا نہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے بھائی کے ساتھ تنعیم چلی جاؤ اور عمرہ کا احرام باندھ کر عمرہ کر آؤ اور فلاں جگہ پر ہم سے ملنا۔ اسی دوران حضرت صفیہ (رض) کے " ایام " شروع ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ عورتیں تو کاٹ دیتی ہیں اور مونڈ دیتی ہیں، تم ہمیں ٹھہرنے پر مجبور کردو گی، کیا تم نے دس ذی الحجہ کو طواف زیارت نہیں کیا تھا ؟ انھوں نے عرض کیا کیوں نہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بس پھر کوئی حرج نہیں، اب روانہ ہوجاؤ، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رات کے وقت ملی جبکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ مکرمہ کے بالائی حصے پر چڑھ رہے تھے اور میں نیچے اتر رہی تھی، یا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیچے اتر رہے تھے اور میں چڑھ رہی تھی۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نَرَى إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ قَالَتْ فَلَمَّا قَدِمْنَا طَافُوا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَحِلَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ قَالَتْ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ هَدْيٌ قَالَتْ وَكُنْتُ حَائِضًا فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَطُوفَ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَرْجِعُ نِسَاؤُكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَأَنَا أَرْجِعُ بِحَجَّةٍ فَقَالَ لِي انْطَلِقِي مَعَ أَخِيكِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ ثُمَّ مِيعَادُ مَا بَيْنِي وَبَيْنِكِ كَذَا وَكَذَا قَالَتْ فَلَقِيتُهُ بِلَيْلٍ وَهُوَ مُهْبِطٌ أَوْ مُصْعِدٌ قَالَتْ وَقَالَتْ بِنْتُ حُيَيٍّ مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقْرَى حَلْقَى مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَكُمْ أَلَيْسَ قَدْ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَتْ بَلَى فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْفِرِي حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔