- رسالہ نمبر (معیاری)
- 26052
- قرطبہ نمبر
- 26094
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 242
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا روح قال ثنا بن جريج عن بنانة مولاة عبد الرحمن بن حيان الأنصاري عن عائشة أم المؤمنين قالت : بينا هي عندها إذ دخل عليها بجارية عليها جلاجل يصوتن فقالت لا تدخلوها على الا ان تقطعوا جلاجلها فسألتها بنانة عن ذلك فقالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لا تدخل الملائكة بيتا فيه جرس ولا تصحب رفقة فيها جرس
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
بنانہ کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ وہ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی خدمت میں حاضر تھیں کہ ان کے یہاں ایک بچی آئی جس کے پاؤں میں گھونگھرو تھے اور ان کی بجنے کی آواز آرہی تھی، حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے فرمایا میرے پاس اس بچی کو نہ لاؤ، الاّ یہ کہ اس کے گھنگھرو اتار دو ، چنانچہ ایسا ہی کیا گیا، بنانہ نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں گھنٹیاں ہوں اور ایسے قافلے کے ساتھ بھی فرشتے نہیں جاتے جس میں گھنٹیاں ہوں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔