- رسالہ نمبر (معیاری)
- 25010
- قرطبہ نمبر
- 25054
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 132
مسند (صحابی کا باب): حديث السيدة عائشة رضي الله عنها(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن غيلان ثنا المفضل قال حدثني يحيى بن أيوب عن عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي عن عبد الله بن دينار الأسلمي عن عروة عن عائشة انها قالت : أهدت أم سنبلة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم لبنا فلم تجده فقالت لها ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد نهى ان يأكل طعام الأعراب فدخل رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبو بكر فقال ما هذا معك يا أم سنبلة قالت لبنا أهديت لك يا رسول الله قال اسكبي أم سنبلة فسكبت فقال ناولي أبا بكر ففعلت فقال اسكبي أم سنبلة فسكبت فناولت رسول الله صلى الله عليه وسلم فشرب قالت عائشة ورسول الله صلى الله عليه وسلم يشرب من لبن وأبردها على الكبد يا رسول الله كنت حدثت انك قد نهيت عن طعام الأعراب فقال يا عائشة انهم ليسوا بالأعراب هم أهل باديتنا ونحن أهل حاضرتهم وإذا دعوا أجابوا فليسوا بالأعراب وبقية رجاله ثقات رجال الصحيح
اردو ترجمہ
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ام سنبلہ بارگاہ نبوت میں دودھ کا ہدیہ لے کر حاضر ہوئیں، اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر میں موجود نہ تھے، حضرت عائشہ (رض) نے ان سے کہہ دیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہاتیوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے، اسی اثناء میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے ہمراہ حضرت ابوبکر (رض) بھی آگئے اور فرمایا اے ام سنبلہ ! یہ تمہارے ساتھ کیا چیز ہے ؟ انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! دودھ ہے، جو میں آپ کے لیے ہدیہ لائی ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ام سنبلہ ! اسے نکالو، انھوں نے نکالا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ ابوبکر کو دو ، چنانچہ انھوں نے ایسا ہی کیا، دوسری مرتبہ حضرت عائشہ (رض) کے لیے ڈالنے کو کہا، پھر تیسری مرتبہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو انڈیل کردیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے نوش فرمانے لگے، جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبیلہ اسلم کا دودھ نوش فرما رہے تھے اور وہ جگر کو ٹھندک بخش رہا تھا تو حضرت عائشہ (رض) نے کہا یارسول اللہ ! مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے دیہاتیوں کے کھانے سے منع فرمایا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عائشہ ! یہ لوگ گنوار نہیں ہیں، یہ تو ہمارا دیہات ہیں اور ہم ان کا شہر ہیں، جب انھیں بلایا جائے تو یہ لبیک کہتے ہیں، یہ گنوار نہیں ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيارٍ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَهْدَتْ أُمُّ سُنْبُلَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَبَنًا فَلَمْ تَجِدْهُ فَقَالَتْ لَهَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى أَنْ يُؤْكَلَ طَعَامُ الْأَعْرَابِ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ فَقَالَ مَا هَذَا مَعَكِ يَا أُمَّ سُنْبُلَةَ قَالَتْ لَبَنًا أَهْدَيْتُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ فَسَكَبَتْ فَقَالَ نَاوِلِي أَبَا بَكْرٍ فَفَعَلَتْ فَقَالَ اسْكُبِي أُمَّ سُنْبُلَةَ فَسَكَبَتْ فَنَاوَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَرِبَ قَالَتْ عَائِشَةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ مِنْ لَبَنٍ وَأَبْرَدِهَا عَلَى الْكَبِدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنْتُ حُدِّثْتُ أَنَّكَ قَدْ نَهَيْتَ عَنْ طَعَامِ الْأَعْرَابِ فَقَالَ يَا عَائِشَةُ إِنَّهُمْ لَيْسُوا بِالْأَعْرَابِ هُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا وَنَحْنُ أَهْلُ حَاضِرَتِهِمْ وَإِذَا دُعُوا أَجَابُوا فَلَيْسُوا الْأَعْرَابِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن من أجل عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔