- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2471
- قرطبہ نمبر
- 2471
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 273
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبى قال ثنا حسين ثنا عبد الحميد بن بهرام عن شهر بن حوشب قال قال عبد الله بن عباس حضرت عصابة من اليهود رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا : يا أبا القاسم حدثنا عن خلال نسألك عنها لا يعلمهن الا نبي فكان فيما سألوه أي الطعام حرم إسرائيل على نفسه قبل أن تنزل التوراة قال فأنشدكم بالله الذي أنزل التوراة على موسى هل تعلمون ان إسرائيل يعقوب عليه السلام مرض مرضا شديدا فطال سقمه فنذر لله نذرا لئن شفاه الله من سقمه ليحرمن أحب الشراب إليه وأحب الطعام إليه فكان أحب الطعام إليه لحمان الإبل وأحب الشراب إليه ألبانها فقالوا اللهم نعم
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ یہودیوں کا ایک وفد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا اے ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم آپ سے چند باتیں پوچھانا چاہتے ہیں، آپ ہمیں ان کا جواب دیجئے کیونکہ انھیں کوئی نبی ہی جان سکتا ہے، اس کے بعد انھوں نے جو سوالات کئے، ان میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ توراۃ کے نازل ہونے سے پہلے حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے اوپر کون سا کھان احرام کرلیا تھا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر توراۃ کو نازل کیا تھا، کیا تم نہیں جانتے کہ ایک مرتبہ حضرت یعقوب (علیہ السلام) بہت شدید بیمار ہوگئے تھے، ان کی بیماری نے جب طول پکڑا تو انھوں نے اللہ کے نام کی منت مان لی کہ اگر اللہ نے انھیں ان کی اس بیماری سے شفاء عطا فرمادی تو وہ اپنی سب سے محبوب پینے کی چیز اور سب سے محبوب کھانے کی چیز کو اپنے اوپر حرام کرلیں گے اور انھیں کھانوں میں سب سے زیادہ اونٹ کا گوشت پسند تھا اور پینے کی چیزوں میں اس کا دودھ مرغوب تھا ؟ انھوں نے کہا بخدا ! ایسا ہی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ حَضَرَتْ عِصَابَةٌ مِنْ الْيَهُودِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا أَبَا الْقَاسِمِ حَدِّثْنَا عَنْ خِلَالٍ نَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا نَبِيٌّ فَكَانَ فِيمَا سَأَلُوهُ أَيُّ الطَّعَامِ حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ قَبْلَ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ قَالَ فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ إِسْرَائِيلَ يَعْقُوبَ عَلَيْهِ السَّلَام مَرِضَ مَرَضًا شَدِيدًا فَطَالَ سَقَمُهُ فَنَذَرَ لِلَّهِ نَذْرًا لَئِنْ شَفَاهُ اللَّهُ مِنْ سَقَمِهِ لَيُحَرِّمَنَّ أَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَيْهِ وَأَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَيْهِ فَكَانَ أَحَبَّ الطَّعَامِ إِلَيْهِ لُحْمَانُ الْإِبِلِ وَأَحَبَّ الشَّرَابِ إِلَيْهِ أَلْبَانُهَا فَقَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔