- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23770
- قرطبہ نمبر
- 23821
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 449
مسند (صحابی کا باب): حديث عتبان بن مالك رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن الزهري قال حدثني محمود بن الربيع عن عتبان بن مالك قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت انى قد أنكرت بصرى والسيول تحول بيني وبين مسجدي فلوددت انك جئت فصليت في بيتي مكانا اتخذه مسجدا فقال النبي صلى الله عليه وسلم أفعل إن شاء الله قال فمر على أبي بكر فاستتبعه فانطلق معه فاستأذن فدخل على فقال وهو قائم أين تريد ان أصلي فأشرت له حيث أريد قال ثم حبسته على خزير صنعناه له قال فسمع أهل الوادي يعنى أهل الدار فثابوا إليه حتى امتلأ البيت فقال رجل أين مالك بن الدخشن وربما قال مالك بن الدخيشن فقال رجل ذاك رجل منافق لا يحب الله ولا رسوله فقال النبي صلى الله عليه وسلم لا تقول هو يقول لا إله الا الله يبتغى بذلك وجه الله قال يا رسول الله أما نحن فنرى وجهه وحديثه إلى المنافقين فقال النبي صلى الله عليه وسلم أيضا لا تقول هو يقول لا إله الا الله يبتغى بذلك وجه الله قال بلى يا رسول الله قال فلن يوافى عبد يوم القيامة يقول لا إله الا الله يبتغى بذلك وجه الله الا حرم على النار قال محمود فحدثت بهذا الحديث نفرا فيهم أبو أيوب الأنصاري فقال ما أظن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ما قلت قال فآليت ان رجعت إلى عتبان ان أسأله فرجعت إليه فوجدته شيخا كبيرا قد ذهب بصره وهو إمام قومه فجلست إلى جنبه فسألته عن هذا الحديث فحدثنيه كما حدثنيه أول مرة قال معمر فكان الزهري إذا حدث بهذا الحديث قال ثم نزلت فرائض وأمور نرى ان الأمر انتهى إليها فمن استطاع ان لا يفتر فلا يفتر
اردو ترجمہ
حضرت عتبان بن مالک (رض) کی حدیثیں
حضرت عتبان بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری قوم کی مسجد اور میرے درمیان سیلاب حائل ہوجاتا ہے آپ کسی وقت تشریف لا کر میرے گھر میں نماز پڑھ دیں تو میں اسے ہی اپنے لیے جائے نماز منتخب کرلوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ایسا کرنے کا وعدہ کرلیا چنانچہ ایک دن حضرت ابوبکر (رض) کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے اور گھر میں داخل ہو کر فرمایا تم کس جگہ کو جائے نماز بنانا چاہتے ہو ؟ میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کردیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے ہم نے ان کے پیچھے صف بندی کرلی اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانے پر روک لیا انصار کے کانوں تک یہ بات پہنچی تو وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت کے لیے آنے لگے سارا گھر بھر گیا، ایک آدمی کہنے لگا کہ مالک بن دخشم کہاں ہے ؟ دوسرے نے جواب دیا کہ وہ منافق ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایسے نہ کہو وہ اللہ کی رضا کے لیے لا الہ الا اللہ پڑھتا ہے اس نے کہا کہ ہم تو یہی دیکھتے ہیں کہ اس کی توجہ اور باتیں منافقین کی طرف مائل ہوتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر وہی جملہ دہرایا دوسرے آدمی نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے لیے لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتا ہوا قیامت کے دن آئے گا اللہ نے اس پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دے دیا ہے محمود کہتے ہیں کہ یہ حدیث جب میں نے ایک جماعت کے سامنے بیان کی جن میں ایوب بھی تھے تو وہ کہنے لگے میں نہیں سمجھتا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا ہوگا میں نے کہا کہ جس وقت میں مدینہ منورہ پہنچا اور حضرت عتبان (رض) زندہ ہوتے تو میں ان سے یہ سوال ضرور کروں گا، چنانچہ میں وہاں پہنچا تو وہ نابینا ہوچکے تھے اور اپنی قوم کی امامت فرماتے تھے میں نے ان سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انھوں نے مجھے یہ حدیث اس طرح سنا دی جیسے پہلے سنائی تھی اور یہ بدری صحابی تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔