- رسالہ نمبر (معیاری)
- 23749
- قرطبہ نمبر
- 23800
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 445
مسند (صحابی کا باب): حديث جابر بن عتيك رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبي قال قرأت على عبد الرحمن بن مهدي مالك عن عبد الله بن جابر بن عتيك عن جابر بن عتيك انه قال : جاءنا عبد الله بن عمر في بنى معاوية قرية من قرى الأنصار فقال لي هل تدري أين صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من مسجدكم هذا فقلت نعم فأشرت له إلى ناحية منه فقال هل تدري ما الثلاث التي دعا بهن فيه فقلت نعم قال فأخبرني بهن فقلت دعا بأن لا يظهر عليهم عدوا من غيرهم ولا يهلكهم بالسنين فأعطيهما ودعا بأن لا يجعل بأسهم بينهم فمنعنيها قال صدقت فلا يزال الهرج إلى يوم القيامة
اردو ترجمہ
حضرت جابربن عتیک (رض) کی حدیثیں۔
حضرت جابر بن عتیک (رض) سے مروی ہے کہ ہمارے پاس بنو معاویہ میں ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) آئے جو انصار کی ایک بستی ہے اور مجھ سے فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہاری اس مسجد میں کہاں نماز پڑھی تھی ؟ میں نے کہا جی ہاں ! اور مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کردیا پھر انھوں نے فرمایا کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جن تین چیزوں کی دعا یہاں مانگی تھی وہ کیا ہیں ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! انھوں نے فرمایا بتاؤ وہ کیا ہیں ؟ میں نے عرض کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا فرمائی تھی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر کسی بیرونی دشمن کو مسلط نہ کرے اور انھیں قحط سالی سے ہلاک نہ کرے یہ دونوں دعائیں قبول ہوگئیں۔ اور تیسری دعا یہ فرمائی کہ ان کی جنگ آپس میں نہ ہونے لگے لیکن اللہ نے یہ دعا قبول نہیں فرمائی حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا تم نے صحیح بیان کیا قیامت تک اسی طرح قتل و غارت گری ہوتی رہے گی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
قَالَ قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ : مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّهُ قَالَ جَاءَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فِي بَنِي مُعَاوِيَةَ قَرْيَةٍ مِنْ قُرَى الْأَنْصَارِ فَقَالَ لِي هَلْ تَدْرِي أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَسْجِدِكُمْ هَذَا فَقُلْتُ نَعَمْ فَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنْهُ فَقَالَ هَلْ تَدْرِي مَا الثَّلَاثُ الَّتِي دَعَا بِهِنَّ فِيهِ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَأَخْبِرْنِي بِهِمْ فَقُلْتُ دَعَا بِأَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ وَلَا يُهْلِكَهُمْ بِالسِّنِينَ فَأُعْطِيَهُمَا وَدَعَا بِأَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمَنَعَنِيهَا قَالَ صَدَقْتَ فَلَا يَزَالُ الْهَرْجُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔