مسند احمد 22798

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
22798
قرطبہ نمبر
22850
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 330

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي مالك سهل بن سعد الساعدي رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان ثنا أبو حازم قال سمعت سهل بن سعد يقول أنا في القوم إذ دخلت امرأة فقالت : يا رسول الله إنها قد وهبت نفسها لك فر فيها رأيك فقال رجل زوجنيها فلم يجبه حتى قامت الثالثة فقال له عندك شيء قال لا قال اذهب فاطلب قال لم أجد قال فاذهب فاطلب ولو خاتما من حديد قال ما وجدت خاتما من حديد قال هل معك من القرآن شيء قال نعم سورة كذا وسورة كذا قال قد أنكحتكها على ما معك من القرآن

اردو ترجمہ

حضرت ابومالک سہل بن سعد ساعدی (رض) کی مرویات

حضرت سہل بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں لوگوں کے ساتھ تھا کہ ایک عورت بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نے اپنے آپ کو آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے اب جو آپ کی رائے ہو (وہ کافی دیر تک کھڑی رہی) پھر ایک آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگایا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اگر آپ کو اس کی ضرورت نہ ہو تو) مجھ سے ہی اس کا نکاح کرا دیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ تین مرتبہ وہ عورت کھڑی ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس اسے مہر میں دینے کے لیے کچھ ہے ؟ اس نے کہا کچھ نہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جاؤ اور کچھ تلاش کر کے لاؤ اس نے کہا کہ میرے پاس تو کچھ نہیں ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جاؤ اگرچہ لوہے کی انگوٹھی ہی ملے تو وہی لے آؤ وہ کہنے لگا کہ مجھے تو لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا کہ تمہیں قرآن بھی کچھ آتا ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں ! فلاں فلاں سورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے اس عورت کے ساتھ تمہارا نکاح قرآن کریم کی ان سورتوں کی وجہ سے کردیا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. سمعت
  7. أنا
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 2 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔