- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22513
- قرطبہ نمبر
- 22566
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 294
مسند (صحابی کا باب): حديث مخارق رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن ثنا زهير ثنا سماك بن حرب عن قابوس بن مخارق عن أبيه أن رجلا أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : أرأيت إن جاء رجل يريد أن يسرقني أو يأخذ مني ما تأمرني به قال تعظم عليه بالله قال فإن فعلت فلم ينته قال تستعدي السلطان قال فإن لم يكن بقربي منهم أحد قال تجاهده أو تقاتله حتى تكتب في شهداء الآخرة أو تمنع مالك
اردو ترجمہ
حضرت مخارق (رض) کی حدیثیں
حضرت مخارق (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا یہ بتائیے کہ اگر کوئی آدمی میرے یہاں چوری کرنے یا میرا مال چھیننے کی نیت سے میرے پاس آئے تو آپ مجھے اس کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کے سامنے اللہ تعالیٰ کے احکام کی اہمیت واضح کرو، اس نے کہا کہ اگر میں ایسا کرتا ہوں لیکن وہ اپنے ارادے سے پھر بھی باز نہیں آتا تو کیا کروں ؟ فرمایا بادشاہ سے اس کے خلاف مدد حاصل کرو، اس نے پوچھا کہ اگر میرے پاس کوئی اور مسلمان نہ ہو ( اور وہ مجھ پر فوراً حملہ کر دے) تو کیا کروں ؟ فرمایا پھر تم بھی اس سے لڑو یہاں تک کہ تم شہداء آخرت میں لکھے جاؤ یا اپنے مال کو بچالو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره وهذا إسناد حسن إن كان متصلا
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔