- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22332
- قرطبہ نمبر
- 22386
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 271
مسند (صحابی کا باب): حديث امرأة رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث ثنا رافع بن سلمة الأشجعي حدثني حشرج بن زياد الأشجعي عن جدته أم أبيه انها قالت : خرجت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزاة خيبر وأنا سادس ست نسوة فبلغ رسول الله صلى الله عليه وسلم ان معه نساء فأرسل إلينا فقال ما أخرجكن وبأمر من خرجتن فقلنا خرجنا نناول السهام ونسقى الناس السويق ومعنا ما نداوى به الجرحى ونغزل الشعر ونعين به في سبيل الله قال قمن فانصرفن فلما فتح الله عليه خيبر أخرج لنا سهاما كسهام الرجل قلت يا جدة ما أخرج لكن قالت تمرا
اردو ترجمہ
ایک خاتون صحابیہ (رض) کی روایت
حشرج بن زیاد اپنی دادی سے نقل کرتے ہیں کہ میں غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ نکلی میں اس وقت چھ میں سے چھٹی عورت تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم ہوا کہ ان کے ہمراہ خواتین بھی ہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے پاس پیغام بھیجا کہ تم کیوں نکلی ہو اور کس کی اجازت سے نکلی ہو ؟ ہم نے جواب دیا کہ ہم لوگ اس لیے نکلے ہیں تاکہ ہمیں بھی حصہ ملے ہم لوگوں کو ستو گھول کر پلا سکیں ہمارے پاس مریضوں کے علاج کا سامان بھی ہے ہم بالوں کو کات لیں گی اور اللہ کے راستہ میں اس کے ذریعے ان کی مدد کریں گی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم لوگ واپس چلی جاؤ جب اللہ نے خیبر کو فتح کردیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بھی مردوں کی طرح حصہ مرحمت فرمایا میں نے اپنی دادی سے پوچھا کہ دادی جان ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کیا حصہ دیا ؟ انھوں نے جواب دیا کھجوریں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة حشرج بن زياد
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔