- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21919
- قرطبہ نمبر
- 21969
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 220
مسند (صحابی کا باب): حديث أبى عبد الرحمن سفينة مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا بهز ثنا حماد بن سلمة ثنا سعيد بن جمهان ح وعبد الصمد حدثني سعيد بن جمهان عن سفينة قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : الخلافة ثلاثون عاما ثم يكون بعد ذلك الملك قال سفينة أمسك خلافة أبى بكر رضي الله عنه سنتين وخلافة عمر رضي الله عنه عشر سنين وخلافة عثمان رضي الله عنه أثنى عشر سنة وخلافة علي رضي الله عنه ست سنين رضي الله عنهم
اردو ترجمہ
حضرت ابوعبدالرحمن سفینہ (رض) کی حدیثیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
حضرت سفینہ (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خلافت تیس سال تک رہے گی اس کے بعد بادشاہت آجائے گی حضرت سفینہ (رض) اسے یوں شمار کراتے ہیں کہ دو سال حضرت صدیق اکبر (رض) کی خلافت کے ہوئے دس سال حضرت عمر فاروق (رض) کے بارہ سال حضرت عثمان غنی (رض) کے اور چھ سال حضرت علی مرتضیٰ (رض) کے (کل تیس سال ہوگئے)
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن رجاله ثقات رجال الصحيح غير سعيد بن جمهان
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔