- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21750
- قرطبہ نمبر
- 21798
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 200
مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان بن عيينة ثنا عمرو يعنى بن دينار عن أبي صالح قال سمعت أبا سعيد يقول : الذهب بالذهب وزنا بوزن قال فلقيت بن عباس فقلت أرأيت ما تقول أشيئا وجدته في كتاب الله أو سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ليس بشيء وجدته في كتاب الله أو سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم ولكن أخبرني أسامة بن زيد ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال الربا في النسيئة
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات
ابوصالح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونے کو سونے کے بدلے برابر وزن کے ساتھ بیچا جائے حضرت ابن عباس (رض) سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ جو بات کہتے ہیں یہ بتائیے کہ اس کا ثبوت آپ کو قرآن میں ملتا ہے یا آپ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق کچھ سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ چیز نہ تو مجھے کتاب اللہ میں ملی ہے اور نہ ہی میں نے براہ راست نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے البتہ حضرت اسامہ بن زید (رض) نے مجھے بتایا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سود کا تعلق ادھار سے ہوتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔