- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21749
- قرطبہ نمبر
- 21797
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 200
مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن إبراهيم بن عقبة عن كريب عن بن عباس قال أخبرني أسامة بن زيد : أن النبي صلى الله عليه وسلم أردفه من عرفة فلما أتى الشعب نزل فبال ولم يقل إهراق الماء فصببت عليه فتوضأ وضوءا خفيفا فقلت الصلاة فقال الصلاة أمامك قال ثم أتى المزدلفة فصلى المغرب ثم حلوا رحالهم وأعنته ثم صلى العشاء
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات
حضرت اسامہ بن زید (رض) سے مروی ہے کہ عرفہ سے واپسی پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اپنے پیچھے بٹھا لیا گھاٹی میں پہنچ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیچے اترے اور پیشاب کیا راوی نے پانی بہانے کی تعبیر اختیار نہیں کی پھر میں نے ان پر پانی ڈالا اور ہلکا سا وضو کیا، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کا وقت ہوگیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز تمہارے آگے ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر سوار ہو کر مزدلفہ پہنچے وہاں مغرب کی نماز پڑھی پھر لوگوں نے اپنے اپنے مقام پر سواریوں کو بٹھایا اور ابھی سامان کھولنے نہیں پائے تھے کہ نماز عشاء کھڑی ہوگئی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔