- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20865
- قرطبہ نمبر
- 20895
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 92
مسند (صحابی کا باب): حديث جابر بن سمرة رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو سعيد ثنا زائدة ثنا سماك عن جابر بن سمرة قال : ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم قط يخطب في الجمعة إلا قائما فمن حدثك أنه جلس فكذبه فإنه لم يفعل كان النبي صلى الله عليه وسلم يخطب ثم يقعد ثم يقوم فيخطب كان يخطب خطبتين يقعد بينهما في الجمعة
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی مرویات
حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس لیے اگر تم سے کوئی شخص یہ بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ غلط بیانی کرتا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو خطبے دیتے تھے پہلے ایک خطبہ دیتے اور بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن من أجل سماك
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔