- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20561
- قرطبہ نمبر
- 20580
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 55
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الله من مغفل المزني رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا كهمس حدثني بن بريدة عن بن مغفل قال رأى رجلا من أصحابه يخذف فقال : لا تخذف فإن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يكره الخذف أو قال ينهى عنه كهمس يقول ذاك فإنها لا ينكأ بها عدو ولا يصاد بها صيد ولكنها تفقأ العين وتكسر السن ثم رآه بعد ذلك يخذف فقال أخبرك أن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان ينهى عن الخذف أو يكرهه ثم أراك تخذف لا أكلمك كلمة كذا وكذا
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مغفل کی مرویات۔
حضرت ابن مغفل کے حوالے سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انھوں نے اپنے کسی ساتھی کو دیکھا کہ وہ کنکریاں مار رہا تھا انھوں نے اس سے فرمایا کہ ایسا مت کرو کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو کنکری سے مارنے سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ اس سے دشمن نہ زیر ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی شکار پکڑا جاسکتا ہے البتہ اس سے دانت ٹوٹ سکتا ہے اور کسی کی آنکھ پھوٹ سکتی ہے کچھ عرصے کے بعد انھوں نے دوبارہ کنکریوں سے مارتے ہوئے دیکھا تو فرمایا کہ میں نے تم کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث بیان کی تھی اور پھر بھی تمہیں وہی کام کرتے ہوئے دیکھتاہوں آج کے بعد میں تم سے کوئی بات اس طرح نہیں کروں گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔