مسند احمد 1877

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
1877
قرطبہ نمبر
1877
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 217

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا مروان بن شجاع حدثني خصيف عن مجاهد عن بن عباس : انه طاف مع معاوية بالبيت فجعل معاوية يستلم الأركان كلها فقال له بن عباس لم تستلم هذين الركنين ولم يكن رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمهما فقال معاوية ليس شيء من البيت مهجورا فقال بن عباس { لقد كان لكم في رسول الله أسوة حسنة } فقال معاوية صدقت

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ حضرت امیر معاویہ (رض) کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، حضرت امیر معاویہ (رض) خانہ کعبہ کے تمام کونوں کا استلام کرنے لگے، حضرت ابن عباس (رض) نے ان سے کہا کہ آپ ان دو کونوں کا استلام کیوں کر رہے ہیں جبکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا استلام نہیں کیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ بیت اللہ کے کسی حصے کو ترک نہیں کیا جاسکتا، اس پر حضرت ابن عباس (رض) نے یہ آیت پڑھی کہ تمہارے لیے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات میں بہترین نمونہ موجود ہے، حضرت معاویہ (رض) نے فرمایا کہ آپ نے سچ کہا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حسن لغيره

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. حدثني
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔