مسند احمد 17967

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
17967
قرطبہ نمبر
17996
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 224

مسند (صحابی کا باب): حديث يعلى بن أمية رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بن نمير ثنا عبد الملك عن عطاء عن يعلى بن أمية انه : كان مع عمر في سفر وانه طلب إلى عمر ان يريه النبي صلى الله عليه وسلم إذا نزل عليه قال فبينما النبي صلى الله عليه وسلم في سفر وعليه ستر مستور من الشمس إذ أتاه رجل عليه جبة وعليها ردع من زعفران فقال يا رسول الله اني أحرمت بعمرة وان الناس يسخرون مني فكيف اصنع قال فسكت النبي صلى الله عليه وسلم فلم يجبه فبينا هو كذلك إذ أومأ إلي عمر بيده فأدخلت رأسي معهم في الستر فإذا النبي صلى الله عليه وسلم محمر وجنتاه له غطيط ساعة ثم سري عنه فجلس فقال أين السائل عن العمرة فقام إليه الرجل فقال انزع جبتك هذه عنك وما كنت صانعا في حجك إذا أحرمت فاصنعه في عمرتك

اردو ترجمہ

حضرت یعلی بن امیہ (رض) کی حدیثیں

صفوان بن یعلی (رض) سے مروی ہے کہ حضرت یعلی (رض) عنہ، سیدنا فاروق اعظم (رض) سے کہا کرتے تھے کہ کاش ! میں نبی صلی اللہ علیہ کو نزول وحی کی کیفیت میں دیکھ پاتا، ایک مرتبہ وہ جعرانہ میں تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جسم اطہر پر ایک کپڑا تھا جس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سایہ کیا گیا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ کچھ صحابہ (رض) تھے جن میں حضرت عمر (رض) بھی شامل تھے۔ اسی دوران ایک آدمی آیا جس نے ایک جبہ پہن رکھا تا اور وہ خوشبو سے مہک رہا تھا، اس نے آکر پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شخص کے بارے آپ کی کیا رائے ہے جس نے اچھی طرح خوشبو لگانے کے بعد ایک جبہ میں عمرہ کا احرام باندھا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لمحے کے لیے سوچا پھر خاموش ہوگئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہونے لگی، حضرت عمر (رض) نے حضرت یعلی (رض) کو اشارہ سے بلایا، وہ آئے اور اپنا سر خیمے میں داخل کردیا، دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روئے انور سرخ ہو رہا ہے، کچھ دیر تک اسی طرح سانس کی آواز آتی رہی، پھر وہ کیفیت ختم ہوگئی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ شخص کہاں گیا جس نے ابھی مجھ سے عمرہ کے متعلق پوچھا تھا ؟ اس آدمی کو تلاش کر کے لایا گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے جو خوشبو لگا رکھی ہے، اسے تین مرتبہ دھو لو، جبہ اتار دو اور اپنے عمرے کے ارکان اسی طرح ادا کرو، جس طرح حج کے ارکان ادا کرتے ہو۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔