مسند احمد 17951

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
17951
قرطبہ نمبر
17980
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 222

مسند (صحابی کا باب): حديث يعلى بن أمية رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق ثنا بن جريج قال أخبرني سليمان بن عتيق عن عبد الله بن بأبيه عن بعض بني يعلى بن أمية عن يعلى بن أمية قال : كنت مع عمر رضي الله تعالى عنه فاستلم الركن قال يعلى وكنت مما يلي البيت فلما بلغت الركن الغربي الذي يلي الأسود وحدرت بين يديه لأستلم فقال ما شأنك قلت الا تستلم هذين قال ألم تطف مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت بلى قال أرأيته يستلم هذين الركنين يعني الغربيين قلت لا قال فليس لك فيه أسوة حسنة قلت بلى قال فانفذ عنك

اردو ترجمہ

حضرت یعلی بن امیہ (رض) کی حدیثیں

حضرت یعلی (رض) سے مروی ہے کہ میں حضرت عمر (رض) کے ساتھ تھا، انھوں نے حجر اسود کا استلام کیا، میں بیت اللہ کے قریب تھا، جب میں حجر اسود کے ساتھ مغربی کونے پر پہنچا اور استلام کرنے کے لیے اپنے ہاتھ کو اٹھایا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کیا کر رہے ہو ؟ میں نے کہا کیا آپ ان دونوں کونوں کا استلام نہیں کرتے ؟ انھوں نے فرمایا کیا تم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ طواف نہیں کیا ؟ میں نے کہا کیوں نہیں، انھوں نے فرمایا کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان دونوں مغربی کونوں کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ میں نے کہا نہیں، انھوں نے فرمایا تو کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے میں تمہارے لیے اسوہ حسنہ نہیں ہے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں ؟ انھوں نے فرمایا تو پھر اسے ختم کرو۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَتِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ عَنْ بَعْضِ بَنِي يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ كُنْتُ مَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ قَالَ يَعْلَى وَكُنْتُ مِمَّا يَلِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا بَلَغْتُ الرُّكْنَ الْغَرْبِيَّ الَّذِي يَلِي الْأَسْوَدَ وَحَدَرْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ لِأَسْتَلِمَ فَقَالَ مَا شَأْنُكَ قُلْتُ أَلَا تَسْتَلِمُ هَذَيْنِ قَالَ أَلَمْ تَطُفْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ بَلَى قَالَ أَرَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُ هَذَيْنِ يَعْنِي الْغَرْبِيَّيْنِ قُلْتُ لَا قَالَ فَلَيْسَ لَكَ فِيهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَانْفُذْ عَنْكَ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

8 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. أخبرني
  7. عن
  8. عن
  9. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

2 ہم الفاظ · 0 جزوی · 3 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)