- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17593
- قرطبہ نمبر
- 17629
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 176
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي عبد الله رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد ثنا حماد يعني بن سلمة ثنا الجريري عن أبي نضرة ان رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يقال له أبو عبد الله دخل عليه أصحابه يعودونه وهو يبكي فقالوا له ما يبكيك : ألم يقل لك رسول الله صلى الله عليه وسلم خذ من شاربك ثم اقره حتى تلقاني قال بلى ولكني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ان الله عز وجل قبض بيمينه قبضة وأخرى باليد الأخرى وقال هذه لهذه وهذه لهذه ولا أبالي فلا أدري في أي القبضتين انا
اردو ترجمہ
حضرت ابو عبداللہ (رض) کی حدیثیں
ابو نضرہ کہتے ہیں کہ ایک صحابی (رض) جن کا نام ابو عبداللہ لیا جاتا تھا، کے پاس ان کے کچھ ساتھی عیادت کے لیے آئے تو دیکھا کہ وہ رو رہے ہیں، انھوں نے رونے کی وجہ پوچھی اور کہنے لگے کہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے یہ نہیں فرمایا تھا کہ مونچھیں تراشو، پھر مستقل ایسا کرتے رہو یہاں تک کہ مجھ سے آملو ؟ انھوں نے کہا کہ کیوں نہیں، لیکن میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دائیں ہاتھ سے ایک مٹھی بھر کر مٹی اٹھائی اور دوسرے ہاتھ سے دوسری مٹھی بھری اور فرمایا یہ مٹھی ان جنتیوں کی ہے اور یہ مٹھی ان جہنمیوں کی ہے اور مجھے کوئی پروا نہیں، اب مجھے معلوم نہیں کہ میں کس مٹھی میں تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله رجال الصحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔