- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17493
- قرطبہ نمبر
- 17528
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 163
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي رمثة التيمي ويقال التميمي رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا سفيان عن إياد بن لقيط السدوسي عن أبي رمثة التميمي قال : خرجت مع أبي حتى أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فرأيت برأسه ردع حناء ورأيت على كتفه مثل التفاحة قال أبي اني طبيب الا إبطها لك قال طيبها الذي خلقها قال وقال لأبي هذا ابنك قال نعم قال أما انه لا يجني عليك ولا تجني عليه
اردو ترجمہ
حضرت ابورمثہ تیمی (رض) کی مرویات
حضرت ابورمثہ (رض) سے مروی ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر پر مہندی کا اثر دیکھا اور کندھے پر کبوتری کے انڈے کے برابر مہر نبوت دیکھی تو میرے والد کہنے لگے یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا میں آپ کا علاج نہ کروں کہ میں طبیب ہوں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا طبیب اللہ ہے، جس نے اسے بنایا ہے، پھر فرمایا یہ تمہارے ساتھ تمہارا بیٹا ہے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یاد رکھو ! یہ تمہارے کسی جرم کا اور تم اس کے کسی جرم کے ذمہ دار نہیں ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔