- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17120
- قرطبہ نمبر
- 17161
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 123
مسند (صحابی کا باب): حديث شداد بن أوس رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا زيد بن الحباب قال حدثني عبد الواحد بن زيد أخبرنا عبادة بن نسي عن شداد بن أوس انه بكى فقيل له ما يبكيك قال شيئا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم يقوله فذكرته فأبكاني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : أتخوف على أمتي الشرك والشهوة الخفية قال قلت يا رسول الله أتشرك أمتك من بعدك قال نعم أما انهم لا يعبدون شمسا ولا قمرا ولا حجرا ولا وثنا ولكن يراءون بأعمالهم والشهوة الخفية ان يصبح أحدهم صائما فتعرض له شهوة من شهواته فيترك صومه
اردو ترجمہ
حضرت شداد بن اوس (رض) کی مرویات
حضرت شداد بن اوس (رض) کے حوالے سے مروی ہے کہ ایک دن وہ رونے لگے، کسی نے رونے کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک بات سنی تھی، وہ یاد آگئی اور اسی نے مجھے رلایا ہے، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مجھے اپنی امت پر شرک اور شہوت خفیہ کا اندیشہ ہے، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ کے بعد آپ کی امت شرک کرے گی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! لیکن وہ چاند سورج اور پتھروں اور بتوں کی عبادت نہیں کریں گے بلکہ اپنے اعمال ریاکاری کے لیے کریں گے اور شہوت خفیہ سے مراد یہ ہے کہ انسان روزہ رکھ لے پھر اس کے سامنے اپنی کوئی خواہش آجائے اور وہ اس کی وجہ سے روزہ توڑ دے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف جدا
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔