- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17000
- قرطبہ نمبر
- 17041
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 109
مسند (صحابی کا باب): حديث رويفع بن ثابت الأنصاري رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن غيلان قال ثنا المفضل قال حدثني عياش بن عباس ان شييم بن بيتان أخبره انه سمع شيبان القتباني يقول : استخلف مسلمة بن مخلد رويفع بن ثابت الأنصاري على أسفل الأرض قال فسرنا معه قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم يا رويفع لعل الحياة ستطول بك بعدي فأخبر الناس انه من عقد لحيته أو تقلد وترا أو استنجى برجيع دابة أو بعظم فان محمدا صلى الله عليه وسلم بريء منه
اردو ترجمہ
حضرت رویفع بن ثاب انصاری (رض) کی حدیثیں
شییم بن بیتان کہتے ہیں کہ حضرت مسلمہ بن مخلد (رض) زمین کے نشیب پر مقرر تھے، انھوں نے حضرت رویفع بن ثابت (رض) کو زمین کے نشیب پر ایک ذمہ داری سونپ دی چنانچہ ہم نے ان کے ساتھ سفر طے کیا، پھر حضرت رویفع (رض) کہنے لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا تھا اے رویفع ! ہوسکتا ہے کہ تمہیں لمبی زندگی ملے، تم لوگوں کو بتا دینا کہ جو شخص داڑھی میں گرہ لگائے، یا تانت گلے میں لٹکائے یا کسی جانور کی لید یا ہڈی سے استنجاء کرے تو گویا اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہونے والی شریعت سے بیزاری ظاہر کی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة حال شيبان القتباني
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔